ختم نبوت ریلی آج اسلام آباد پہنچے گی، ریڈ زون میں داخلہ روکنے کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل

ختم نبوت ریلی آج اسلام آباد پہنچے گی، شرکاء کو ریڈ زون داخل ہونے سے روکنے کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

لاہور سے شروع ہونے والی ختم نبوت ریلی آج اسلام آباد پہنچے گی، ریلی میں مختلف مزہبی جماعتیں شریک ہیں، ریلی کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرلئے گئے، سکیورٹی کے پیش نظر دیگر صوبوں سے نفری اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہے، رات گئے ایف سی کے ایک ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچے ہیں، پنجاب ،آزاد کشمیر اور ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد منگوائے گئے ہیں، آج ہنجاب پولیس کے مزید ایک ہزار اہلکار بھی اسلام آباد پہنچیں گے، حکام کے مطابق آج ریڈ زون مکمل طور پر کنٹینرز لگا کرسیل کیا جائے گا، ریلی کے شرکا کو کسی صورت ریڈ زون تک نہیں پہنچنے دیا جائے گا، پولیس اہلکاروں کی چھٹی پہلے ہی منسوخ کردی گئ ہیں، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارلحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے گی، ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا، اسلام آباد میں ریلیوں پر دفعہ 144 اور ہائیکورٹ نے بھی پابندی عائد کررکھی ہے