ریلوے میں گریڈ 19 اور 20 کے متعدد افسران کے تقرر اور تبادلے ک 

 

ریلوے میں مکینیکل اور سول انجینیئرنگ کے گریڈ 19 اور 20 کے متعدد افسران کے تقرر اور تبادلے کردیئے گئے ہیں

انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ گریڈ 19 کے عبدالمالک کو ایم ڈی لوکوموٹو فیکرٹری رسالپور کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، گریڈ 19 کے سمیع اللہ گنڈا پور پراجیکٹ ڈائریکٹر سی ڈی ایل ورکشاپ جبکہ گریڈ 20 کے عدنان شافع ایم ڈی مغل پورہ ورکشاپ تعینات کردیا گیا ہے، گریڈ 20 کے راحت مرزا سی ایم ای کیرج اینڈ ویگن ریلوے ہیڈ کوارٹرز، گریڈ 19 کے ریاض علی ڈی ایس سکھر اور گریڈ 20 کے محمد یوسف پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ای لوکوز ریلوے ہیڈکوارٹرز تعینات کردیا گیا ہے۔