خطہ کوہسار کی صحافت کا ایک بڑا ستارہ آج ڈوب گیا

اسلام آباد:مری و گلیات ،سرکل بکوٹ و خطہ کوہسار میں صحافتی حلقوں کا بڑا نام ایڈیٹر ہل نیوز اور روز ٹی وی چینل کے رپورٹر نہایت ہمدرد، ملنسار اور درویش طبع شخصیت، اے ڈی عباسی دل کے دورے کے باعث وفات پا گئے ۔
وہ اپنے آبائی علاقے میں ایک فوتگی میں شرکت کے بعد اپنے فیملی کے ہمراہ واپس اسلام آباد آ رہے تھے کہ رستے میں انہیں دل کی شدید تکلیف ہوئی ، انہیں ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ۔
اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین ان کی نماز جنازہ آج 15 ستمبر بروز اتوار بعد از نماز عصر گلی نمبر ایک جی نائن ون اسلام اباد میں مسجد ریاض الجنہ سے ملحقہ پارک میں ادا کی جائے گی۔
اے ڈی عباسی ہم سے بچھڑ گئے




