اسلام آباد:بہارہ کہو ہسپتال بنائو کے چئیرمین جاوید انتظار اور عہدیداران نے اہلیان بہارہ کہو کی طرف سے مطالبے کی دستخطی دستاویزات میڈیا کو دیتے ہوئے کہا وزیراعظم میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ بہارہ کہو ہسپتال کا قیام کے منصوبے پر جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بہارہ کہو ہسپتال کا قیام علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جس پر جلد عملدرآمد ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو علاج معالجے کے لئے اسلام آباد کے ہسپتالوں پمز یا پولی کلینک جانا پڑتا ہے یا پھر مقامی عطائی ڈاکٹروں کے تجربے کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔ جس کے باعث علاقے میں صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
بہارہ کہو ہسپتال بناو تحریک کے چئیرمین جاوید انتظار، عہدیداران اور پوٹھو ہار سٹوڈنٹس تحریک کے کارکنان نے بہارہ کہو ہسپتال جلد قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نے بہارہ کہو ہسپتال کے مطالبے پر عمل درآمد شروع نہ کروایا تو اٹھال چوک بہارہ کہو پر بھر پور احتجاج کریں گے۔



