ثقافت کسی بھی معاشرے کے لیے روح کی حیثیت رکھتی ہے جمال شاہ

اسلام آباد:سلک روڈ سینٹر بین الاقوامی ثقافت کو فروغ دینے میں پل کا کردار ادا کرے گاہم سلک روڈ کلچر سینٹر کا شاندار آغاز کرنے جا رہے ہیں جو ایک سنگ میل ہے جو اس خطے میں ثقافتی تبادلے اور سفارتکاری کو نئی شکل دے گا یہ انقلابی پلیٹ فارم تاریخی سلک روڈ کے راستوں پر منسلک ثقافتوں کو آشکار کرے گا جس کی بدولت ثقافتی ورثہ کے تبادلے کو ایک نئی جہد ملے گی ہم ایک عظیم ثقافتی ورثہ کے مالک ہیں تقریبا ساڑھے چھ ہزار سال پرانی مہرگڑھ ،موہنجوداڑو،ہڑپہ،کیلاش جیسی عظیم تہذیبوں کو اپنے اندر سموئے ہوئےہیں یہ پلیٹ فارم ہماری ثقافت، تہذیب و تمدن اور ثقافتی ورثے کو دنیا کے اگے پیش کرنے اور ان مالک کی ثقافت اور ورثے کو ہمارے لوگوں کے سامنے پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگا جس کی بدولت دوسری اقوام کے ساتھ ہم اہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کے عزم کو فروغ ملے گا .
ان خیالات کا اظہارسلک روڈ سینٹر کے سربراہ جمال شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک کے ساتھ روابط کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے جن ممالک کے ساتھ ثقافتی معاہدے ہیں مشترکہ ورثے کو اجاگر کر کے تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے کر مشترکہ ایونٹس کی میزبانی کے ذریعے یہ سینٹر ان روابط کو مزید گہرا کرے گا اور ثقافتی تبادلے کو فعال کرے گا ایک دوسرے کی ثقافت ،تہذیب و تمدن کو سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا پاکستان میں بین الاقوامی فنون لطیفہ اور ثقافت کےفروغ کے لیے نجی شعبے کا یہ پہلا قدم ہے۔ نمائشیں ثقافتی پرفارمنس اور مکالمہ نگاری ورکشاپ اور اپنے ثقافتی ورثے کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرے گا سلک روڈ کلچر سینٹر کی بدولت مختلف سکالرز فنی اور بصری فنکاروں اور ثقافتی ماہرین اہم مکالمے اور تعاون میں دوسری اقوام کے ساتھ مشغول ہونے کا موقع فراہم کرے گا اس وقت جب کہ عالمی تعلقات پہلے سے زیادہ اہم ہیں، مقامی لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا جس کی بدولت ان کو بین الاقوامی اور ثقافتی آگاہی حاصل ہوگی۔ سلک روڈ کلچر سینٹر پاکستان میں ثقافت کی ترقی کا ایک نیا باب ہے اس میں بصری فنون کے لیے کشادہ گیلریز،600 سیٹوں پر مشتمل انٹرنیشنل معیار کے مطابق آڈیٹوریم جو پروگرامنگ آرٹ کے لیے موضوں ہے اس میں خوبصورت جھروکے بنائے گئے ہیں جو ثقافتی ایشیاء کی نمائش کے لیے موضوع ہے ہم اقوام عالم کے ساتھ ساتھ اپنے فنکاروں، میڈیا اور سفارتی مشینز اور عوام کو دعوت دیتے ہیں تاریخی سفر میں ہمارے ساتھ دیں تاکہ ہم ثقافتی اتحاد تخلیقیت کو منظر عام پر لائیں اور اپنی تہذیب کو اجاگر کریں اور پاکستان کو عالمی ہم اہنگی اور باہمی تفہیم کے عزم کو مستحکم کریں جن ممالک کے ساتھ پاکستان کے ثقافتی معاہدات ہیں ان کے ساتھ مشترکہ ورثے کو اجاگر کریں گے تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیں گے اور مشترکہ ایونٹ کے ذریعے روابط کو مزید گہرا کریں گے اور ثقافتی تبادلے کو فال کریں گے.