راولپنڈی:اسلام دین فطرت ہے،ماں اللہ کریم کی عطا کردہ نعمتوں میں سے افضل ترین نعمت ہے اسلام نے ماں کو جو عظیم مرتبہ دیا شاید ہی کسی اور مذہب میں حاصل ہو اسلام میں اپنی ماں کی فرما نبرداری اور احترام کرنا ایسے ہی لازم ہے جیسے کہ مسلمان کیلئے نماز اور روزہ کا اہتمام کرنا ان خیالات کا اظہار پروفیسر علامہ حبیب اللہ چشتی نے زوجہ راجہ آصف علیخان اوراحمد رضا راجہ، حسان ظفر راجہ اورنعمان آصف راجہ کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ ماں شفقت ،خلوص بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے،ماں کا شفقت بھرا ہاتھ اولاد کیلئے تیز دھوپ میں بھی شجر سایہ کے مانند ہوتا ہے،ماں سے ہر لمحہ محبت سے پیش آنا کسی عبادت سے کم نہیں ماں کا رشتہ ایسا اٹوٹ رشتہ ہے جس کی محبت کی نظیر کسی اور رشتے میں نظر نہیں آتی ماں کا اپنی اولاد کیلئے پیار دنیا کے تمام رشتوں سے بڑھ کر ہوتا ہے ماں خود تو دکھ برداشت کرتی مگر اپنی اولاد کو ہر دکھ تکلیف سے دور رکھتی ہے،والدہ کے دنیا سے جانے کے بعد ان کو ہر لمحہ اپنی دعاں میں یاد رکھیں محفل میں علمائے کرام، مشائخ عظام، ثناخوان مصطفی، عشاقان مصطفی اور سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شریک تھی،علامہ رضاالمصطفی نورانی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے، پیر مجیب الرحمان قادری، حاجی ظفر اقبال، محمد عامر صدیقی، راجہ اشفاق احمد،الحاج غلام مرتضی قادر، ملک منصور افسر،ملک افتخار احمد اور چوہدری عمران الیاس ایم پی اے،چوہدری سرفراز افضل، ملک عمران،عمارمہدی راجہ، شیخ یاسر بشیر، سید قاسم حسنین شاہ، علامہ عثمان غنی، علامہ عبدالرحمن شاہ ودیگر شریک تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


