راولپنڈی(سٹی رپورٹر) سماجی رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ پانی ایک عظیم نعمت اور بارش کو رحمت کہا جاتا ہے، پاکستانی عوام کو کبھی قلت آب اور کبھی سیلاب کا سامنا رہتا ہے ملک کے بیشتر علاقوں اور خصوصا نئی آبادیوں میں سرکاری سطح پر پانی کے زرائع نہ ہونے یا محدود ہونے کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہیں، انہیں پانی کے حصول کیلئے مشکلات درپیش رہتیں ہیں بیشتر علاقے بارانی علاقے ہونے کے سبب پانی انتہائی نچلی سطح کو چھو چکا بورنگ و دیگر ذرائع بھی ناکام ہو چکے، عامرصدیقی نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی و میزائل ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کے حصول کے بعد دفاع وطن تو مستحکم ہو چکا، ہماری غیور مستعد اور بہادر افواج نے دفاع وطن کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور دشمن کو حالیہ معرکے میں شکست سے دوچار کیا، ہم نے دشمن کے مقابلے کے لیے ایٹم بم میزائل اور جدید ہتھیار تو بنا لئے اور ملک دفاع مستحکم کیا مگر ہمارا یہ دشمن اب ہمیں پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ہمیں قلت آب جیسے مسائل سے بچنے اور بجلی کے سستے ترین ذرائع اپنانے کے لیے فوری بڑے آبی ذخائر (ڈیمز) کی تعمیر اشد ضروری ہے جس سے ہم پانی کو محفوظ رکھ پائیں گے اور اس سے مستفید ہو کرہی ترقی کے ثمرات پا سکیں گے،سیلاب سے نجات میں قوم کی ترقی وخوشحالی پنہاں ہے یوں ملک تعمیروترقی، خوشحالی اور حقیقی استحکام کی راہ پر گامزن ہوگا۔۔۔۔۔۔عزم عالی شان۔۔۔۔۔سب سے پہلے پاکستان ۔۔۔۔پاکستان ہمیشہ زندہ
قلت آب سے بچنے اور سستی بجلی کے لئے ڈیموں کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، عامر صدیقی




