میانوالی ٹرک اڈا کے قریب فائرنگ دو جاں بحق 8زخمی

میانوالی ۔
دیرینہ دشمنی پر میانوالی ٹرک اڈا کے قریب فائرنگ دو جاں بحق 8زخمی۔ان میں راہ گیر بھی شامل ہیں ۔
واں بھچراں کے علاقہ مظفرپور کے کلو اور کندی برادری کے افراد میانوالی پیشی پر جا رہے تھے۔
کلو اور یاروخیل برادری کے درمیان قتلوں کی دشمنی چلی آ رہی تھی۔
قتل ہونے والے دونوں کزن ہیں ۔
دو سال قبل مظفر پور میں لڑائی کے دوران یاروخیل برادری کے 4 افراد اور ایک کلو برادری کا قتل ہو گیا تھا۔عمر اعوان ڈسٹرکٹ رپورٹر دینا نیوز میانوالی ۔