
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد میں خصوصا تجارتی مراکز اور رہایشی علاقوں میں ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ عوامی حلقوں نے اس خونی کھیل کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کاروائی پر رضا مندی کا اظہار اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سخت فیصلے اور قانون کے نفاظ کو یقینی بنایا جائے گا،ایس ایس پی ٹریفک۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلیو ائریا میںریسنگ کے باعث دو افراد جو راولپنڈی کے رہائشی تھے حادثے کا شکار ہوکر جان بحق ہو گئے ،جو رات گئے اسلام آباد کے تجارتی علاقے میں تیز رفتاری کے باعث آئی ٹی پی کے پلاسٹک کونزاور ریفلکٹنگ ٹیپ و ڈائیورشن بورڈ کا حصار توڑ کر دھرنے والوں کے سیکیورٹی سیمٹڈ بیرئیر سے ٹکرائے ،حادثہ اور سپیڈ کی وجہ سے پیش آیا،مقامی عوامی حلقوں نے اس خونی کھیل کو نا پسندہ قرار دیتے ہوئے ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروئی کا مطالبہ کیا،خاص طور پر تجارتی اور رہائشی علاقوں میں سخت قانونی کارروائی کی جائے،شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں ون ویلنگ اور ریسنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ،جس کے لیے اسپیشل اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں جو ون ویلنگ اورریسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کے متعلق اسلام آباد پولیس کو اگاہ کریں، ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اعوان۔




