
رواں مالی سال کے ابتدائی تین مہینوں میں ملک میں سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر تک ملک میں سویااورپام آئل کی درآمدات میں بالترتیب 78.11 اور 38.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ذرائع کے مطابق اس عرصہ میں ایک لاکھ ایک ہزار94 میٹرک ٹن سویابین آئل درآمدکیا گیا جس پر77.155 ملین روپے خرچ ہوئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 24 ہزار485 میٹرک ٹن سویا آئل درآمد کیا گیاتھا جس پر43.297 ملین روپے کا زرمباؒدلہ خرچ کیا گیا۔اعداد وشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں 721,097 میٹرک ٹن پام آئل درآمد کیا گیا جوگزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔پہلی سہ ماہی میں سویا بین آئل کی درآمدات پر 510.308 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا



