
اسلام آباد … پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی چیئرپرسن صباءشمیم جدون نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھیلوں کے میدان ملک کانام روشن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اسوا ماڈل ٹاﺅن اکیڈمی فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ خواتین کھلاڑیوں کو مردوں کے برابر سہولیات فراہم کی جائیں تو ہماری کھلاڑی بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں، انہوںنے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑیوں نے کئی انٹرنیشنل سطح پر میڈلز حاصل کر رکھے ہیں جن میں کرکٹ، جوجٹسو، جوڈو اورکراٹے وغیرہ شامل ہیں




