پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیےرابطوں کو فروغ د ینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے,سپیکر

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خاتمے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رابطوں کو فروغ د ینے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی رواں سال دسمبر میں ایک کانفرنس منعقدکروا رہی ہے جس میں چین، روس ترکی ، ایران اور افغانستان کے سپیکر شرکت کر یں گے۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہار بلو چستان کی صوبائی اسمبلی کی سپیکر محتر مہ راحیلہ حمید خان درانی کی سر براہی میں صوبائی اسمبلی کے ممبران سے ملا قات کر نے والے و فد سے کیا جنہو ں نے منگل کے روز پا رلیمنٹ ہاوس میں ان سے ملا قات کی ۔
انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور یہ وقت اس نا سور کے خاتمے کے لیے مشتر کہ جد جہد کا موزوں وقت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ بلو چستان بھی دہشت گردی کا شکا ر ہے اور ہم اپنے دشمنو ں جو ہما رے امن و خو شحالی کو سبو باژ کر نے کے درپے ہیں کو شنا خت کر نے کے لیے پر عزم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس برائی پر مکمل قا بو پا لیں گے۔
سپیکر نے کہا کہ بلو چستان کی ترقی اور خو شحالی مو جو دہ جمہو ری حکو مت کی اولین تر جیح ہے۔ انہو ں نے ملک میں جمہو ریت کے استحکام کے لیے جمہو ری اداروں کے ما بین قریبی رابطوں کی ضرورت پر زور دیا