سیالکوٹ… پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام دشمنی ہے اس سے ملک میں مہنگائی و گرانی کا شدید طوفان آئے گا۔حکومت پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ فوری طور پر واپس لیکر عوام کو ریلیف دے۔ان خیالات کا اظہار حاجی محمد عارف چودھری سنیر راہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 121 نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ہیں جبکہ موجودہ حکمران طبقہ نے اپنی عیاشیوں اور اللوں تللوں کو دوام دینے کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نا جائز اضافہ کردیا ھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران آئے روز لندن یاترا کرکے عوام کا قیمتی سرمایہ اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں اور لندن کو انہوں نے ملک کا دوسرا دارالخلافہ بنا رکھا ھے اور ایک نااہل شخص سے ملاقات کے لئے خصوصی طیاروں سے لندن جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ لندن پلان ملک و قوم اورقومی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازش ھے موجودہ وزیراعظم ایک کٹھ پتلی وزیراعظم کا کردار ادا کر رہے ہیں جو جمہوریت ،ملک و قوم کے ساتھ مذاق ھے۔۔۔!!!
Related Posts
یو اے ای کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان
- Rizwan Malik
- July 20, 2019
- 0
کراچی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں کراچی میں ویزا سینٹر کھول رہے […]
چین اور افریقی ممالک کا اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کا عزم
- Rizwan Malik
- September 11, 2024
- 0
بیجنگ(شِنہوا) چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) 2024کے اعلی سطحی سربراہ اجلاس کے شرکا ء نے کہا ہے کہ چین اور افریقی ممالک […]

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے بعد بھارت ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پہلے نمبر پر
- Rizwan Malik
- March 11, 2024
- 0
انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 4-1 کی زبردست فتح کے بعد ہندوستان ٹیسٹ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا دبئی : […]
