چیئرمین نیب کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

لاہور…نورالعارفین

چیئرمین نیب کی اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت.

چیئرمین نیب جاوید اقبال اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف متحرک، کہتے ہیں اشتہاری اور مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

چیئرمین نیب کی جانب سے لاہور بیورو سمیت تمام ریجنل بیورو کو اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تمام اشتہاری اور مفرور ملزمان کو گرفتار کرنے کی رپورٹ دوماہ میں طلب کی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے سے نہ صرف مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹانے میں مدد ملے گی بلکہ انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں گے۔