وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہم ملاقات جاری ہے، ملاقات میں فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کی عسکری قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کا دورہ مختصر کرکے رات ہی وطن واپس پہنچے ہیں۔


