وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا بھی مستعفی ہونے کا امکان

وزیر قانون پنجاب رانا ثنائاللہ کا بھی مستعفی ہونے کا امکان روشن ہے۔تفصیلات کے مطاق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کے مظاہرین ایک طرف تو وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کو ترمیم کا ذمے دار ٹھہرا کر ان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے تو دوسری طرف صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو قادیانیوں کے حق میں بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے ۔
مظاہرین کے مطالبات میں وفاقی وزیر قانون کے ساتھ صوبائی وزیر قانون کا استفیٰ بھی شامل تھا لیکن دونوں وزراء مستعفی ہونے کے لیے تیار نہیں تھے ۔کل فیض آباد میں دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن کے بعد یہ آگ پورے ملک میں پھیل گئی ہے ۔ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ چل نکا ہے ۔حالات کو قابو سے نکلتا دکھائی دینے پر وفاقی وزیر قانون نے بالآخر استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے