راولپنڈی میں چائنیز کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تھانہ وارث خان پولیس نے ٹیپو روڈ پر چائنیز کے ساتھ واردات کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم دستاویزات،اور استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چائنیزخاتون سوزن یو نے 9ستمبر 2017 کوتھانہ وارث خان میں ایف آئی آر درج کرائی تھی کہ جس کے مطابق وہ رکشہ میں جا رہے تھے کہ ٹیپو روڈ پر چار مسلح افراد نے گن پووائنٹ پر ان سے 6لاکھ کیش پاکستانی روپے، چائنا کرنسی،سونے کی دو بالیاں، انگھوٹھی دوعدد پاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈز اور چابیاں چھین لی تھیں جس پرسی پی او راولپنڈی اسرار احمد عباسی، ایس پی راول سید علی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ وارث خان پولیس کے سب انسپکٹر محمد اسلم نے ٹیپو روڈ پر ہونے والی چائنیز کے ساتھ وار دات میں ملوث چار رکنی گروہ میں شامل ناصر محمود عرف ماما،ذیشان عرف شانی، اسد خان اور صداقت حسین عرف سینڈی کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر لوٹی گئی6لاکھ روپے پاکستانی کیش، کے علاوہ چائنیز کرنسی،سونے کی دوبالیاں، انگھوٹھی،دو عددپاسپورٹ، اے ٹی ایم کارڈز اور چابیاں برآمد کر لیں اور ملزمان واردات میں استعمال ہونے والے چار 30بور پسٹل بھی بر آمد کر لیئے اس موقع پر چائنیز جوڑے سوزن یو، اور اس کے خاوند ہندو خوئے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم تھانہ وارث خان کی پولیس سے مطمئن ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے ساتھ واردات کرنے والا گروہ پکڑا گیا اور ہمارا لوٹا ہوا سامان برآمد کرایا گیا ہے۔