پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرےگی , زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جلد ہی میرپورخاص میں بڑا جلسہ کریں گے، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کلین سوئپ کرےگی۔

عمر کوٹ کے گاؤں کھاراڑو سید میں ایم پی اے مردان شاہ کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر وزرا شریک تھے۔

اس موقع پرآصف زرداری نے کہا کہ جلدمیرپورخاص میں بڑاجلسہ کریں گے،بینظیر کودھرتی کی محبت نےہی پاکستان بلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرےگی، دھرتی سےپیارہےاسی لیےبیٹی کانام بختاوررکھا، ہماری روایتوں کے ساتھ ہمیں یاد رکھا جائے گا۔