چیچہ وطنی میں ڈاکو راج، کئی گھر گن پواینٹ پر لٹ گئے

چیچہ وطنی…رضوان احمد

چیچہ وطنی تھانہ صدر کے علاقے میں 15 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا گلبرگ ٹاون میں رات کے اندھیرے میں دھاوا, پوری رات متعدد گھروں کے رہائشیوں پر تشدد۔ گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹتے رہے پولیس سوئی رہی ,
علاقہ مکینوں کا ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے گلبرگ ٹاون میں تقریبا رات 7 بجے جنوبی کھیتوں سے 15 نامعلوم مسلح ڈاکوں جدید اسلحہ سے لیس ہو کر داخل ہوئے اور فون سنتے ہوئے ٹاون کے رہائشی حماد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنایا اور مبینہ تشدد کیا پھر اس کو ڈھال بناتے ہوئے تمام گھروں کے دروازے کھلوائے اور تمام گھروں میں کھانا کھایا اور پوری رات تسلی سے نقدی اور زیورات لوٹتے رہے
جن میں
حماد نامی نوجوان کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی موبائل فونز اور 2 تولے طلائی زیورات اور گھر کا باقی سامان بھی لوٹ لیا
اس طرح خرم شہزاد کے گھر سے 2لاکھ نقدی اور شادی کا 9 تولے طلائی زیورات لوٹ لیے۔ پھر ان نوجوانوں کو یرغمال بنا کر امجد اقبال شہزاد کے گھر سے 2لاکھ روپے نقدی , اور 9 تولے زیورات اور باقی گھر کا سامان لوٹ لیا
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ڈاکوں 7 گھنٹے سے ٹاون میں ڈکیتیاں کرتے رہے پر پولیس سوئی رہی علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ڈی پی او ساہیوال ہمارے ساتھ ہونے والی زیادتی کا فوری نوٹس لیں اور ہمارا نقصان پورا کیا جائے , جبکہ اس حوالے سے ایس ایچ او تھانہ صدر رائے خضر حیات سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کے اللہ کے حکم سے جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لاوں گا