
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی۔۔ایگری ٹیک فرٹیلائزرفیکٹری اسکندرآباد داؤدخیل کوفیڈ گیس کی سپلائی 4ماہ سے بند
میانوالی۔۔فیڈگیس اورفیول گیس کی بندش سے امونیاپلانٹ سے گیس لیک ھونےکاخطرہ لاحق ھوگیاھے۔زونل مینیجر امونیاپلانٹ
میانوالی ۔۔امونیاگیس پلانٹ لیکج ایک ہائڈروجن بم سے زیادہ خطرناک ھے۔امونیاگیس پلانٹ زونل مینجر
میانوالی ۔۔فیکٹری ورکرز سیاسی سماجی رہنماسراپااہتجاج ۔
میانوالی۔۔صوبائی گورنمنٹ وضلعی گورنمنٹ فوری اس فیکٹری کوگیس کی سپلائی بحال کرے ورنہ جہازچوک بلاک کردینگے ۔ایم پی اے ڈاکٹرصلاح الدین نیازی پی ٹی آئی
میانوالی کے علاقہ داودخیل میں کھاد فیکٹری کو گذشتہ چار ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے گھمبیر صرتحال پیدا ہو گئی فیکٹری کوفیڈگیس اورفیول گیس کی بندش سے امونیاپلانٹ سے گیس لیکج کاخطرہ پیداھوگیاجسکی وجہ سے بھت بڑی تباہی آسکتی ھے کیونکہ امونیاگیس پلانٹ ہائیڈروجن بم سے زیادہ خطرناک ھے۔جسکے خلاف فیکٹری کے سینکڑوں مزدوروں کے علاوہ تاجروں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے احتجاج کیا اورفیکٹری گیٹ کے سامنے دھرنا دیا .
احتجاجی دھرنا سے فیکٹری یونین راہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھاد فیکٹری داودخیل کو گیس گذشتہ چار ماہ سے عدم فراہمی کی وجہ سے فیکٹری بند ہے اور یہاں کے نہ صرف ہزاروں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے بلکہ ساتھ ہی یہاں مزدوروں کے ہزاروں بچے جو سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں انکا تعلیمی مستقبل بھی داو پر لگا دیا گیا ہے اسکے علاوہ ارد گرد کی آبادیاں کا بھی پانی ۔بجلی اود گیس جو کہ اسی فیکٹری کی طرف سے مہیآء کی جاتی ہے کے بھی شدید متائثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فیکٹری کی گیس فوری بحال نہ کی گئی تو مزدوروں کے علاوہ ضلع بھر کی سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے علاوہ علاقہ بھر کے ہزاروں افراد جہاز چوک پر شدید احتجاج کریں گے دھرنا دیں گے اور تمام ٹریفک جام کر دیں گے



