میانوالی کو جرائم سے پاک دیکھناچاہتاھوں ۔ڈی پی او میانوالی

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر نے پولیس لائن بہرام شہید ہال میں کرائم میٹنگ کی ۔میٹنگ کے دوران ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں ۔جتنے ملزمان مقدمات میں ملوث ہیں ان کو فوری گرفتار کریں ۔ کسی بے گناہ شخص کو چالان نہ کیا جائے اور کسی گنہگار کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ ضلع کے جتنے بھی مجرمان اشتہاری ہیں ان کو جلد از جلد گرفتار کریں اور جو مجرمان اشتہاری بیرون ملک فرار ہیں انکی گرفتاری کے سلسلہ میں ریڈورانٹ حاصل کریں۔ انکی جائیداد کو نیلام کرانے میں اہم کردار ادا کریں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔مزید انھوں نے کہا کہ جرائم کے تدارک پر توجہ دیں۔ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم کو روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر ، رسہ گیروں ،منشیات فروشوں ، قمار بازوں اور شہریوں کی زندگیاں کو اجیرن بنانے والے ، جرائم پیشہ افراد کے سہولت کاروں اور خصوصا سڑیٹ کر ائم کے خاتمہ کے لیے ڈٹ جائیں۔گشت کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سنیپ چیکنگ ضرور کریں۔ضلع میانوالی کو ہر حالت میں کرائم فری بنانا ہے۔اس موقعہ پر چاروں سرکل کے ایس ڈی پی او ز ، جملہ تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و تفتیشی افسران موجود تھے۔