5 سال بعد پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی

7گھنٹے کی براہ راست پرواز کے بعد بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانوی شہر مانچسٹر پہنچا
خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا، برطانیہ (مانچسٹر ) پہنچنے پر بھی تقریب

اسلام آباد:پانچ سال بعد قومی ائیرلائن اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی ،قومی ائر لائن کی براہ راست پروازساڑھے سات گھنٹے میں اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچی،برطانیہ میںموجود پاکستانیوں کی یہ بہت بڑی خواہش تھی جو بلآخر پانچ سال بعد پوری ہوئی۔
5 سال بعد قومی ائیرلائن کی اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پہلی پرواز نے اڑان بھرلی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس موقع پر اسلام آباد ائر پورٹ پر تقریب منعقد ہوئی اور مانچسٹر پہنچنے پر وہاں بھی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق بوئنگ 777 طیارہ اسلام آباد سے برطانوی شہر مانچسٹر کے لیے اڑان بھر گیا اور پرواز 5 گھنٹے کے براہ راست سفر کے بعد مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مانچسٹرمیں لینڈ کیا۔
اس موقر پر مانچسٹر ائیرپورٹ پر بھی پہلی پرواز پہنچنے پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ائیر لائن کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی تقریب میں شریک تھیں۔