
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی ۔۔ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او کندیاں وقاص احمد اور انکی ٹیم نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے پرچی جواء اور الٹا پلٹا نمبروں سے لوگوں کو جھانسا دے کر لوٹنے والے محمد ارشاد ولد محمد مراد سکنہ سنبلانوالہ کندیاں کو ریڈ کر کے گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے پرچی جواء پر لگی وٹک رقم 2600 روپے، 1 عدد کمپیوٹر سسٹم معہ انٹرنیٹ ڑیوائس، 1 عدد موبائل برآمد کیا جبکہ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے محمد سلیم ولد غلام علی سکنہ محلہ کلیارنوالہ کندیاں کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 80 پتنگیں، 30 عدد دھاگوں کے گولے برآمد کرکے تھانہ کندیاں میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹر کر لیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او کندیاں اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس



