
جلالپور بھٹیاں.ضلع حافظ آباد میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صوبائی ہیپاٹائٹس پروگرام کی زیر نگرانی بنیادی مراکز صحت کوٹ سرور دوہٹہ عظمت ٹھٹھ خیرو مٹمل اور بھوبھڑا میں ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا.جس میں 800سے زیادہ افراد کی اسکریننگ کی گئ اور ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کے خون کے نمونے PCRٹیسٹ کیلئے لاہور بھجوائے گئے.اس موقع پر چیف ایگٹو آفسیر ہیلتھ ڈاکٹر حامد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محترمہ جویرہ مقبول اور ڈاکٹر ظہیر احمد کھوکھر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر پنڈی بھٹیاں نے لاہور ٹیم کی ہیپاٹائٹس کی تشخیص کےلیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا
رانا غلام مصطفی …..حافظ آباد



