
سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے جمعے کے روز لندن سے لاہور آنے کا اعلان کیا تھا ،اب حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز جمعے کو6بجکر 15منٹ پر لاہور پہنچیں گے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق حسین نواز نے بتا یا ہے کہ 12جولائی جمعرات کو مریم نواز اور نواز شریف نجی ائیر لائن کی پرواز سے رات 9بجکر 45منٹ پر لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہونگے اور صبح سات بجے ابوظہبی پہنچیں گے اور وہاں سے شام 6بجکر 15منٹ پر لاہور پہنچ جائیں گے ۔



