
خصوصی رپورٹ…….محمد عارف شاہین
سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی مشترکہ ٹیموں نے بحریہ انکلیو اسلام آباد کی طرف سے 500 کنال سے زائد زمین پر قبضہ کی تصدیق کر دی ہے.اسلام آباد کے زون چار میں واقع بحریہ انکلیو میں زمین کی نشاندہی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے . جس میں بحریہ انکلیو کی جانب سے 510 کنال زمین پر قبضہ کرنے کی نشاندہی کر دی گیی ہے . سی ڈی اے نے زمین کے اطراف میں کانٹے دار تار لگا کر مزید کارروائی کے لئے رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے اس سے قبل بتایا جا رہا تھا کے ملک ریاض کی طرف سے بحریہ انکلیو کے آغاز کے ساتھ ہی سی ڈی اے کے کری ماڈل ویلج کے بلاک ڈی کی 1200 کنال زمین اپنے منصوبے میں ڈال کام دی گی تھی .اور وہاں پر ترقیاتی کام مکمل کر کے بڑے بڑے پلاٹ بنا کر فروخت کر دے گئے .اس حوالے سے سی ڈی اے نے جب بھی نشاندہی کی کوشش کی بحریہ انکلیو نے اس کی اجازت نہیں دی .وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے خود جا کر نشاندہی کا کم شروع کروایا .جس کے تحت سی ڈی اے اور انتظامیہ کی مشترکہ سروے ٹیموں نے تمام علاقے کا سروے کر کے رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے . اور موقع پر کانٹے دار تار لگا کر اپنا علاقہ الگ کر لیا ہے .بتایا گیا ہے کہ نشاندہی کے مطابق بحریہ انکلیو نے سی ڈی اے کی 510 کنال زمین پر قبضہ کر رکھا ہے ، اس علاقے میں بحریہ انکلیو کا چڑیا گھر، کمرشل پلازے ، اور کئی مکانات بن چکے ہیں ،جبکہ تمام علاقے میں بحریہ انکلیو نے سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام مکمل کر رکھے ہیں . اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زمین کا قبضہ حاصل کرنے کا آپریشن کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو رپورٹ بھیجی گیی ہے جہاں سے احکامات کے بعد با قاعدہ آپریشن کیا جائے گا .



