سونا پھر مہنگا ہو گیا ،ایک تولہ 67،400 کا ہو گیا

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 67 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 67 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 185 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 57 ہزار 785 روپے کا ہوگیا ہے۔