آئیسکو کی غفلت بجلی کا پول گاڑی پر گرنے سے دو ہلاک تین زخمی

جمعرات کی سہ پہر کنکریٹڈ پول ایک بدقسمت پرائیویٹ ٹیکسی پر گرا دو افراد موقع پر جاں بحق
فرنٹ سیٹ‌ پر ڈرائیور کے ساتھ 12 سالہ حافظ قرآن بچہ بھی جان سے گیا،پچھلی نشست پر تین طالبات زخمی
جڑواں شہروں میں‌آئسیکو کے کئی پول گرنے کے قریب ہیں‌،ناقص پول لگانے پر آئیسکو حکام کے خلاف کاروائی کی جائے ، ظہیر اعوان

اسلام آباد( کرائم رپورٹر) آئی جی پی روڈ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں جمعرات کو تقریبا 2بجکر 40 منٹ پرآئسیکو کا کنکیریٹڑ پول ایک بدقسمت پرائیوٹ ٹیکسی گاڑی پر آگرا جس میں پانچ افراد سوار تھے فرنٹ سیٹ پر ڈرائیور رشید سکنہ سکیم تھری راولپنڈی اور 12 سالہ حافظ قرآن طالبعلم محمد بن عامر تھے جو موقع پر پول اوپر گرنے سے جانبحق ہوگئے اور پچھلی سیٹ پر تین طالبات سوار تھیں۔آئسیکو کا یہ پول بغیر تاریوں کے کنکریٹ کیے بغیر نصب کیا گیا جس نے دو قیمتیں انسانی جانیں لے لیں۔اس کے علاوہ بھی اسلام آباد میں بےشمار پول نصب ہیں جو ٹیڑے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت گر سکتے ہیں ان سب کو فلفور کنکریٹ کر کے سیدھا بھی کیا جائے اور جو فالتو بغیر تاریوں کے نصب ہیں ان کو فلفور ہٹایا جائے۔یہ واقع سراسر آئسیکو کی مجرمانہ غفلت لاپرواہی سے پیش آیا اس پر فلفور آئسیکو حکام کے خلاف قانونی کارروائی ایف آئی درج ہونی چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا واقع پیش نہ ہو۔ظہیراحمد اعوان چیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی اور شہریوں کا چیف جسٹس آف پاکستان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے سوموٹواور وزیراعظم پاکستان سے ایکشن لینے کا مطالبہ