پاکستان سے ہارنے کے بعد جنگ بندی کے لئے انہیں ٹرمپ کی سفارش مہنگی پڑی جان تو بچ گئی لیکن عزت چلی گئی
کانگرس اور ٹرمپ کی پے در پے چھترول نے مودی کو ذہنی مریض بنا دیا ،خاموش اور تنہا تنہا رہنے لگے ہیں
ملک کے اندر کانگرنس انہیں چین نہیں لینے دے رہی اور ملک کے باہر یہ محاذ ان کے دوست ڈونلڈ ٹرمپ نے سنبھالا ہوا ہے
اسلام آباد(رپورٹ: محمد رضوان ملک)پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اپنے ملک میں بااختیار ہونے کے باوجود بھارت کے اندر اور باہر کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیںاور عزت نفس کے حوالے سے ہندوستان کا تخت آجکل حقیقی معنوں میں ان کے لئے کانٹوں کا بستر بنا ہوا ہے۔ ملک کے اندر کانگرنس انہیں چین نہیں لینے دے رہی اور ملک کے باہر یہ محاذ ان کے دوست ڈونلڈ ٹرمپ نے سنبھالا ہوا ہے۔کانگرس اور ٹرمپ کی اس پے در پے چھترول نے مودی کو ذہنی مریض بنا دیا ،خاموش اور تنہا تنہا رہنے لگے ہیں۔
پاکستان سے ہارنے کے بعد جنگ بندی کے لئے انہیں ٹرمپ کی سفارش مہنگی پڑی جان تو بچ گئی لیکن عزت چلی گئی ،ملک کے اندر تو ان کی کوئی عزت ہے ہی نہیں حال ہی میں مشرقی ایشیاء کے ممالک کے دورے کے دوران ٹرمپ نے خو ب دل کھول کر ان کی چھترول کی۔ مودی بے عزتی کے اسی خوف کی وجہ سے بیرون ملک کسی بھی سیمینار میں شرکت سے گریز کرتے خاص طور پر جب انہیں پتہ چل جائے کہ ٹرمپ وہاں آرہے ہیں تو پھر مودی کا وہاں جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ وہ ٹرمپ کی حرکتوں کو با خوبی جانتے ہیں آخر کو ان کے دوست جو ہوئے۔
ان دنوں آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔ ٹرمپ کی چھترول کے بعد کانگرنس پھر تازہ دم ہو کر ان کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ کانگرس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، ٹرمپ کے دعوے کی تصدیق کرتی ہے۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے۔راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے آپریشن سندور رکوایا۔
دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت دا وپر لگ چکی ہے۔




