مال مسروقہ کی نشاندہی ھو گئی،برآمدگی باقی ہے ، دو بہن بھائی بھی جیل جائیں گے، سرور خان

ٹیکسلآ …….وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم غلام سرور خان نے بروز اتوار موہڑہ چوک یونین کونسل نکو تحصیل ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔انہوں نےکہا ک اپوزیشن میں رہتے ہوئے عوام کی وہ خدمت کی جو سابقہ حکمران اقتدار میں رہتے ھوئے نہ کر سکے۔اقتدار اللہ اور عوام کی امانت ھے۔ جس میں کبھی خیانت نہیں کریں گے۔اقتدار کو خدمت اور عبادت سمجھ کر استعمال کریں گے۔سارے حلقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔ٹیکسلا پاکستان کی واحد تحصیل ھوگی جس کے ہر گھر اور بستی میں سو فیصد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔مخالفین 35 سال سے اقتدار میں رہ کر غریب عوام کا خون چوستے رہے۔ انکا یوم حساب قریب ھے۔مال مسروقہ کی نشاندہی ھو گئی۔ برآمدگی باقی ھے۔آنے والے دنوں میں ان باپ بیٹی کی طرح دو بہن بھائی بھی جیل جائیں گے۔نہ ڈیل ھوگی نہ ھی ڈھیل ھوگی۔ ایک چور 10 ارب جبکہ دوسرا چور 12 ارب دینے کو تیار ھے لیکن عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔مخالفین مغالطے میں نہ رہیں تحریک انصاف اپنی مدت پوری کرے گی۔ملک کے غداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔سرکاری محکمے اور مقامی انتظامیہ اپنی اصلاح کر لیں۔عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیں گے۔جلسے سے ایم این اے منصور حیات خان اور ایم پی اے عمار صدیق خان کےعلاوہ ملک نجف خان ، انور محمود ، ملک عظمت تیمور اور اجمل خان نے بھی خطاب کیا۔