پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، پی آئی اے اب لندن بھی جائے گی

مارچ 2026 ء تک آپریشن شروع ہو جائے گا،ہیتھرو ائر پورٹ کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا
ہفتہ وار چار پروازوں کی سلاٹ ملی ہے ،سلاٹس محفوظ رکھنے کے لئے ترکش ائر لائن کو دے دئے گئے تھے

کراچی(نیوزرپورٹر) برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کے لئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان کردیا پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائٹس اب مانچسٹر کے بعد لندن بھی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے مارچ سے لندن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایئر لائن کو لندن ائیرپورٹ کے ہفتہ وار چار پروازوں کی سلاٹ مل گئی ہے۔ذرائع کے کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث قومی ایئر لائنز نے سلاٹس محفوظ رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائن کو دیے تھے، ہیتھرو ایئرپورٹ کو مارچ 2026 سے لندن کی پروازوں کوشروع کرنے کا تحریری طور پر آگاہ کیا۔