2025اسلام آباد پولیس کی کارکردگی شاندار رہی، جرائم میں‌واضح کمی

جرائم میں 37 فیصد کمی واقع ہوئی ،عالمی جریدے نے اسلام آباد کو صحفہ اول کے پرامن شہروں میں شامل کردیا

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)اسلام آباد پولیس کی 2025 میں شاندار کارکردگی کے باعث جرائم میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے.عالمی جریدے نے اسلام آباد کو صحفہ اول کے پرامن شہروں میں شامل کیا ہے. ترجمان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2025 میں سال 2024 کے مقابلے میں جرائم میں مجموعی طور پر 37 فیصدکمی واقع ہوئی ہے.
سال 2025میں انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں.
سنگین جرائم میں سال 2024 کے مقابلے میں 69 فیصد نمایاں کمی ہوئی .سال 2025 میں اسلام آباد پولیس نے 20 سے زائد ہائی پرو فائل کیسز کو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹریس کئے۔
سال 2025 میں اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،
23683 ملزمان کو گرفتار کرکے 02 ارب روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا-ڈکیتی،راہزنی ،کار اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 578 گینگز کے 1308 ارکان گرفتار ہوئے. گرفتار گینگز سے کروڑوں روپے مالیت کی 375 گاڑیاں اور 851 موٹر سائیکل برآمد
سال 2025 میں قتل کے مقدمات میں اسلام اباد پولیس کی موثر کارروائیوں سے 187 ملزمان گرفتار ہوئے. سال 2025 میں 4000 سے زائد اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،
قبضہ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے 157 مقدمات کا اندراج کر کے 161 ملزمان گرفتار کیے گئے، ہوائی فائرنگ میں ملوث 200 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے
اسلحہ سے پاک اسلام آباد مہم کے تحت غیر قانونی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بھر بور کاروائیاں عمل میں لائی گئیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 2308 ملزمان گرفتارہوئے. ملزمان سے304 رائفلیں 92 بندوقیں 2200 سے زائد پستول 294 .
نجر اور 37491 روند برآمد کیے گئے.
منشیات کے خلاف خصوصی مہم نشہ اب نہیں کے تحت 1801 منشیات فروش گرفتار ہوئے .تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث 29 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 323 کلو گرام چرس، 550 کلو گرام ہیروئن،161 کلو گرام آئس برآمد ہوئی.10 کلو گرام افیون ، نشہ آور گولیاں اور 8427 بوتل شراب برآمد کی گئیں
بہترین تفتیش کی بدولت اسلام آباد پولیس نے سال 2025 میں عدالتوں سے قتل کے مقدمات میں 14 ملزمان کو سزائے موت جبکہ 14 ملزمان کو عمر قید کی سزائیں دلوائیں
سال 2025 میں اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے مسائلِ کے فوری حل کے لیے 1270 سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا .کھلی کچہریو ں سے 100000 سے زائد شہری مستفید ہوئے .
سال 2025 میں 3973 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا.
جرائم کے انسداد اور امن و عامہ کے قیام کے حوالے سے 465 سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے .
سال 2025 میں اسلام آباد پولیس نے 2337 لاء اینڈ آرڈرز کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی اور سہولیات فراہم کیں.
سال 2025 میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے 4 افسران شہید اور 33 افسران غازی قرار پائے
سال 2025 میں پولیس ریسپانس یونٹ اور سٹی واچر سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ اسپشل انشیٹیو پولیس اسٹیشنز کے تحت ماڈل پولیس اسٹیشنز کا قیام ،شہریوں کی سہولت کے لیے SIPS پرٹوکول کا نظام قائم کیا گیا ۔ ناکہ جات پر جدید تقاضوں سے آراستہ چیکنگ نظام کی تنصیب کی گئی ۔موثر نگرانی کے لیے ناکہ جات پر باڈی وارن کیمرہ جات اور ای پولیس پوسٹ کا قیام عمل میں لیا گیا ۔ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن مراکز کو دوبارہ فعال کیا گیا ۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ,