پرو ہاکی لیگ، ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

پی ایچ ایف نے 35 کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گرین شرٹس اگلے ماہ پرو لیگ میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل5 جنوری بروز پیر سے یہاں نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا،تربیتی کیمپ میں‌35 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جس کا مقصد پرو ہاکی لیگ کھیلنے سے قبل کھیل کی مہارت کو بڑھانا ہے، جو 10 سے 15 فروری، 2026 آسٹریلیا میں منعقد ہوگی۔
جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں‌مدعو کیا گیا ہے ان میں‌عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد وقار خان، علی رضا، محمد فیضان جنجوعہ، بلال خان (گول کیپر)،محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، عماد الدین انجم، عبدالمنان، عماد شکیل بٹ، اسامہ بشیر، ارباز احمد، ابوبکر محمود (ڈیپ ڈیفنڈرز)معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر علی، ارشد لیاقت، جوید منظور، محمد سلمان رزاق، محمد ندیم خان، محب اللہ (مڈ فیلڈرز)
عبدالحنان شاہد، عبدالرحمن، محمد افراز خان، رانا وحید، رانا محمد ولید، احمد ندیم، محمد عماد، عبدالقیوم، بشارت علی، عمیر ستار، حمزہ فیاض، ابو زر، رفیع اللہ خان (اسٹرائیکر)
اس کے علاوہ انجم سعید (منیجر)، طاہر زمان (ہیڈ کوچ)، محمد عثمان (اسسٹنٹ کوچ)، ذیشان اشرف (اسسٹنٹ کوچ)، مختار احمد (ٹرینی کوچ)، مظہر عباس (گول کیپر کوچ)، ندیم خان لودھی (ویڈیو تجزیہ کار) اور محمد اسلم (مسیر) بھی موجود ہوں‌گے