نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز بیجنگ میں‌تربیت حاصل کریں گے

نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا،محسن نقوی

بیجنگ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے.ان خٰیالات کا اظہار انہوں‌نے اپنے دورہ چین کے دوران بیجنگ پولیس کالج کے دورہ کے دوران کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کے ہائی ٹیک ٹریننگ کے مختلف سیکشن دیکھے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے ملزمان کو پکڑنے کا زبردست مظاہرہ دیکھا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے شاندار معیار کو سراہا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلی کارکردگی کے بہترین مظاہرے پر گاڑیوں کے خصوصی سکواڈ کو بھرپور داد دی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وہیکلز سکواڈ کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور بہترین تربیت دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے تمام اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ پولیس کالج آئیں گے۔
نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ پاکستانی پولیس افسران کو بھی جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی۔اس ضمن میں نیشنل پولیس اکیڈمی اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کے لئے معاہدہ کریں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی جدید سیمولئیٹر مشین چلائی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کو صدر بیجنگ پولیس کالج نے سیمولٹیرز اور دیگر ذرائع سے ہائی ٹیک ٹریننگ کے بارے میں بریف کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مظاہروں۔ تشدد کے واقعات اور دیگر جرائم سے نمٹنے کے بارے بریفنگ دی گئی۔ بیجنگ پولیس کالج کے صدر وو وائی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ٹیکنالوجی بیسڈ تعلیمی و عملی تربیت بارے آگاہ کیا اور بریفنگ میں بتایا کہ بیجنگ پولیس کالج میں تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے ساتھ اے ائی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔12 فیکلٹی ہیں اور فیکلٹی ممبران کی تعداد 400 سے زائد ہے جس میں 50 فیصد پی ایچ ڈی ہیں۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا۔ ڈی جی نیشنل پولیس اکیڈمی محمد ادریس۔ ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن سید خرم علی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے