سانحہ ترلائی کے شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ داتا قلندر آباد نزد مانسہرہ میںاد کی گئی
Hassan abbas shah
قلندر آباد، مانسہرہ(ڈسٹرک رپورٹر )سانحہ ترلائی اسلام آباد کے ایک اور شہید حسن عباس شاہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز ان کے آبائی علاقہ داتا قلندر آباد نزد مانسہرہ میںاد کی گئی .ان کا جنازہ داتا کی تاریخ کا ایک بڑا جنازہ تھا جس میں اہل علاقہ اور بڑی تعداد میں عوامی وسماجی شخصیات نے شرکت کی. اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی.مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میںسپرد خاک کیا گیا.
حسن عباس شاہ جمعہ کو ترلائی کلاں اسلام آباد میں اپنے والد کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے جب مسجد میںداخل ہونے والے دہشت گرد نے اندھا دھند قائرنگ کر دی .حسن عباس شاہ فائرنگ سے موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ان کے والد کو بھی تین گولیاں لگیں جن کا علاج جاری ہے.
شہید حسن عباس شاہ کی رسم گل کل 9 فروری بروز پیر کو دن گیارہ بجے سرین مارکی داتا قلندر آباد میں اد کی جائے گی.
مرحوم نے سوگواران میں والدین اور دو بہنوںکے علاوہ ایک بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں.



