نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے زیرِ اہتمام تقریب

سالانہ 10,000 نوجوانوں کو تربیت کے بعد بیرونِ ممالک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)‏رکنِ قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور چیئرمین یوتھ افیئرز رانا مشہور احمد خان نے حکومتِ پاکستان کے ادارے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے زیرِ اہتمام اوورسیز ایمپلائمنٹ ویزا ایوارڈ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
‏تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر عامر جان، چیئرپرسن گل مینا، نیشنل اوورسیز ایمپلائمنٹ کے نمائندگان اور مختلف اسکلز انسٹیٹیوٹس کے عہدیداران نے بھی موجود تھے.
‏اس موقع پر ہنرمند نوجوانوں میں بیرونِ ملک روزگار کے لیے ویزا ڈاکومنٹس اور تربیتی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے، جو نوجوانوں کو عالمی لیبر مارکیٹ میں باعزت روزگار، بے روزگاری کے خاتمے اور قومی معیشت کے استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
‏میڈیا سے گفتگو میں انجم عقیل خان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک روزگار کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بتایا کہ سالانہ 10,000 نوجوانوں کو تربیت کے بعد بیرونِ ممالک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
‏آخر میں انجم عقیل خان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈ پیش کی گئی۔