پاک چاٸنہ فرینڈشپ کپ باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

انٹر ڈیپارٹمنٹ، وویمنز، کلب کیٹگریز میں مقابلے ہونگے، اوج ظہور

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاک چاٸنہ فرینڈشپ کپ آل پاکستان 3×3 باسکٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز آج (جمعرات) سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ہوگیا ہے ۔فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں منعقد ہونیوالا ایونٹ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔اوج ظہور نے بتایا کہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اورپاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کی نگرانی میں منعقدہ چیمپین شپ میں وویمنز کیٹیگری میں پاکستان آرمی اور واپڈا سمیت 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کلب کیٹیگری میں اسلام آباد، لاہور،پشاور سمیت دیگر شہروں سے 48 کلبز شرکت کرینگےجبکہ ڈیپارٹمنٹل کیٹیگری میں آرمی، پولیس، واپڈا، اٸیرفورس، پاکستان آرڈیننس فیکٹری، نیوی سمیت تیرہ ٹیمیں ایکشن میں دکھاٸی دیں گی۔ اوج ظہور نے بتایا کہ پاک چاٸنہ فرینڈشپ کپ کے موقع پر چین اور پاکستان کے مقامی کلب کے درمیان نماٸشی میچ بھی کھیلا جاٸیگا جبکہ چینی سفارتخانہ کی جانب سے نٸے چینی سال کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔