الجبیل صرف صنعتی شہر وہاں کوئی امریکی اڈہ نہیں ایران کی طرف سے میزائل حملہ قابل مذمت ھے
اسلام آباد(نیوزرپورٹر )مرکزی جمعیت اھل حدیث اسلام آباد نے سعودی عرب کے صنعتی کارخانوں پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الجبیل صرف صنعتی شہر وہاں کوئی امریکی اڈہ نہیں ایران کی طرف سے میزائل حملہ قابل مذمت ھے.ان خیالات کا اظہار،مرکزی جمعیت اھل حدیث اسلام آباد کے سرپرست حافظ مقصوداحمد،امیرڈاکٹر سید طیب الرحمن زیدی ، سینئر نائب امیر مولانا عبدالروف،ناظم اعلی چوھدری محمد یوسف سلفی اور ایم این اے سلفی ناظم رابطہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے حق میں کور کمانڈرز اجلاس کی قرارداد کی مکمل اور بھرپور حمایت کرتے ہیں ،پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے سعودی حمایت کے بیانات کی تحسین کرتے ہیں.مرکزی جمعیت اھل حدیث کے راھنماوں نے سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کرتے ھوئے حملوں کو کھلی جارحیت اور جنگی جرم قرار دیا اور وارننگ دی کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں سے پورے خطے کا امن اور خود ایران کی سالمیت اور وجود خطرے میں پڑ سکتا ھے،انہوں نے حکومت پاکستان بالخصوص فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی کوششوں سے جنگ بندی پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی اور اسے عالمی سطح پر پاکستان کی تاریخی فتح قراردیا۔


