شرپسند عناصرکےخلاف سخت نوٹس لیا جائے، یوسف سلفی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ڈاکٹرحفیظ الرحمن السندھی، ناظم تعلیمات و خطیب جامع مسجد محمدی اہلحدیث، جی نائن ٹو کے ساتھ گزشتہ دنوں پیش آنےوالےواقع کے حوالے سےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ساتھ مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے نمائندہ وفد نے مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلام آباد کے ناظم اعلی چوہدری محمد یوسف سلفی کی قیادت میں ملاقات کی۔دیگر ارکان وفد میں مولانا عبدالروف سیئنیر نائب امیر،ڈاکٹر حفیظ الرحمن السندھی ناظم تعلیمات، صاحبزادہ ابوبکر صدیق حنیف سرپرست اہلحدیث یوتھ فورس اسلام آباد شامل تھے۔
اس موقع پر ارکان وفد نے اے ڈی جی اسلام آباد کو بتایا کہ گزشتہ روز جامع مسجد محمدی اہلحدیث جی نائن ٹو میں کچھ لوگ رات کو گھر پر آئے،انہوں ڈاکٹر حفیظ الرحمن السندھی کو ڈرایا اور دھمکیاں دییں اہل محلہ کے شور مچانے پر وہ وہاں سے دھمکی دے کر چلے گئے،چوہدری محمد یوسف سلفی ناظم مرکزیہ نے،اسلام آباد کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.