کسی کو بھی انسانی جانوں سے نہیں کھیلنے دیں گے , ڈرگ انسپکٹر

 

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی ۔۔ڈرگ انسپکٹر تحصیل عیسی خیل ذکاءاللہ خان اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں محترمہ مہوش نگاہ کا تحصیل عیسی خیل کے مختلف مقامات کا دورہ اور میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ انسپیکشن ٹیم کاسن کرکئی دکاندار میڈیکل سٹوروں کوتالے لگاکربھاگ نکلے

تفصیلات کے مطابق تحصیل عیسی خیل کے ڈرگ انسپکٹر ذکاءاللہ خان اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں محترمہ مہوش نگاہ نے اپنے نگرانی میں تحصیل عیسی خیل کے میڈیکل سٹوروں کا دورہ کیا اور میڈیسن انسپیکشن کی اور جبکہ انسپیکشن ٹیم کے دورہ کا سن کر کافی میڈیکل سٹور مالکان میڈیکل مالکان سٹور بند کر گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر تحصیل عیسی خیل ذکاءاللہ خان اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں محترمہ مہوش نگاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام میڈیکل سٹور مالکان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کسی کو بھی انسانی جانوں سے نہیں کھیلنے دیں گے اور انشاءاللہ انسپیکشن کا یہ عمل ہر مہینہ ڈرگ انسپکٹر تحصیل عیسی خیل ذکاءاللہ خان کی زیرنگرانی جاری رہے گا سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کا ڈرگ انسپکٹر تحصیل عیسی خیل ذکاءاللہ خان اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں محترمہ مہوش نگاہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس اقدام سے غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گئے