سولو میرج میںدلہن ہوتی ہے ، تمام انتظامات بھی ہوتے ہیں لیکن دلہے کی کرسی نہیںہوتی
اس میں خاتون خود اپنے آپ سے شادی کر رہی ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے آپ سے پیار کرتی ہے
جاپان میں اب خواتین کو مردوں کی ضرورت نظر نہیں آ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب خواتین یہ طریقہ کار اپنا رہی ہیں
ٹوکیو:ایک زمانہ تھا کہ شادی مرد اور عورت کے درمیان ہوتی تھی پھر ہم جنس پرستی کا رجحان سامنے آیا اور مرد مردوںسے اور خواتین خواتین سے شادی کرنے لگیں لیکن جاپان میں اب ایک نیا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے جس میں خواتین اپنے آپ سے شادی کر رہی ہیں اس میںان کا موقف ہے کہ وہ کسی اور سے نہیںبلکہ خود اپنے آپ سے پیار کرتی ہیںاس لئے شادی بھی خٰود سے کر رہی ہیں.
تفصیلات کے مطابق ان دنوں جاپانی خواتین میں ’سولو میرج‘ کا رجحان کافی بڑھ رہا ہے، جس میں ایک خاتون دلہن تو بنتی ہے، اور شادی کے انتظامات بھی کرتی ہے، تاہم دلہے کی کرسی نہیں ہوتی .کیونکہ خاتون خود اپنے آپ سے ہی شادی کر رہی ہوتی ہے، ایک ایسی ہی شادی فحش فلموں کی اداکارہ مانا ساکورا نے بھی کی ہے، جس نے مارچ 2019 میں کی تھی، جس کے بعد سے اب تک کئی خواتین اس ٹرینڈ کو فالو کر رہی ہیں۔اس موقع پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں ان کی زندگی کی قدر کرتی ہوں۔ چاہے صحت مند ہوں یا پھر بیمار، میں ہمیشہ اپنے آپ کو پیار کرتی رہوں گی۔
ایک اور خاتون ہاناؤکا کی جانب سے بھی خود سے شادی کی گئی، ہاناؤکا کی یہ شادی ٹوکیو کے ایک مقامی ریستوران میں منعقد ہوئی تھی، جہاں محض 30 افراد کی جانب سے شادی میں شرکت کی گئی تھی، جبکہ اس شادی پر 2 لالکھ 50 ہزار یان یعنی پاکستانی 4 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے خرچ آیا تھا. اس موقع پر ہاناؤکا کا کہنا تھا کہ اپنے آپ سے شادی کرنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ میں مرد سے شادی نہیں کر سکتی، میں نے سولو میرج کے حوالے سے آرٹیکل میں پڑھا تھا، اور سوچ رہی تھی کہ میں نہیں کر سکتی ہوں۔ مگر 3 سال قبل، میں نے وہ تمام چیزیں کرنا شروع کردیں جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔
ساؤت چائنہ مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جاپان میں 90 سال کے دوران سب سے کم شادیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جہاں صرف 5 لاکھ افراد ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔شادی کے تناسب میں کمی کے باعث سنگل اکانومی کی جانب شہری متوجہ ہو رہے ہیں، جسے نئے کاروبار کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
جاپانی شادی کی تقریبات منعقد کرنے والی ایک کمپنی کے ملازم کا بتانا تھا کہ سولو میرج اس بات کی نشاندہی کر رہا ہے کہ اب وقت تبدیل ہو رہا ہے، اب جاپانی خواتین شادی نہ کر کے خود اپنے آپ کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ اور وہ اپنے آپ کو روایتوں سے ہٹانا چاہتی ہیں۔




