اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل ٹائٹیل اپنے نام کر لیا

اسد نے پیڈل ٹورنامنٹس کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ایم وی پی کا اعزاز بھی حاصل کیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان پیڈل کھلاڑی اسد عاطف نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انڈر-14 نیشنل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کے بڑے پیڈل ٹورنامنٹس میں شمار ہونے والے مینز کیٹیگری کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ایم وی پی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
صرف 14 سال کی عمر میں اسد عاطف نے جونیئر مقابلوں کے ساتھ ساتھ مینز کیٹیگری میں بھی نمایاں کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے پاکستان کے بڑے پیڈل ٹورنامنٹس میں شمار ہونے والے میں مینز کیٹیگری کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ایم وی پی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ اسد عاطف نے سینئر کھلاڑیوں کے خلاف بھی متاثر کن کھیل پیش کیا ہے، جبکہ لاہور پیڈل ان میں مینز کیٹیگری کے فائنل میں رنر اپ رہ چکے ہیں۔
اسد عاطف اپنے بڑے بھائی احسن عاطف کے ہمراہ پاکستانی پیڈل کی نئی نسل کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ دونوں بھائی قومی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے ساتھ ساتھ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قیمتی مسابقتی تجربہ حاصل کر رہے ہیں۔ اسد عاطف کی حالیہ قومی کامیابی ان کے کھیل میں تیز رفتار ترقی کی عکاس ہے اور پاکستان میں پیڈل کے بڑھتے ہوئے رجحان کے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کے ابھرنے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
اسد عاطف اور ان کے اہل خانہ نے نوجوان کھیلوں کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور مسلسل تعاون پر اپنے اسپانسرز اور سپورٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، جن میں انتھور فارماکے سی ای او عباس اور پرائم چوائس کے سی ای او عمران ضیا شامل ہیں۔ مسلسل جونیئر اور سینئر مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کے بعد اسد عاطف پاکستان کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت نوجوان پیڈل کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں اور اب ان کی نظریں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مرکوز ہیں۔