سینیئر بھارتی اداکار کی 75 برس ،اچانک موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی جاتی ہے
ممبئی :بھارت کے سنئیر اور معروف اداکار نانا پاٹیکر75برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کر گئے.بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ان کا انتقال بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا ہے . نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اداکار کی جانب سے شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد طبی ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا۔ ٹیم کے پہنچنے پر اداکار بے ہوش تھے، بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کردی۔نانا پاٹیکر کی موت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے آج پوسٹ مارٹم کیے جانے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا اور وہ ہندی و مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو 3 نیشنل فلم ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ انہیں 2013 میں پدم شری کا اعزاز بھی دیا گیا۔
نانا پاٹیکر ایک عرصے سے اداکاری سے دور تھے تاہم سوشل میڈیا پر ان کی اداکاری کا ایک کلپ کافی پذیرائی حاصل کر رہا تھا جس میںوہ بے ساختہ ہنستے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.



