سپورٹس رپورٹرز کا آثار قدیمہ

نمود مسلم

ایک تو ہم ہیں اس پنڈی سٹیڈیم میں دوہزار کے اوائل سے گھوم رہے ہیں۔ دوسرے پر عبدلجبار فیصل صاحب جو ہم سے بھی پرانی روح ہے اور کھیلوں کی خبروں کے استادوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ناصر نقوی صاحب بھی کھیلوں کی دنیا کے بے تاج بادشاہ ہیں مگر اب کھیلوں کی رپورٹنگ کی دنیا محدود ہوتی چلی جا رہی ہے۔ عبدالغفار قبائلی علاقہ جات سے سپورٹس رپورٹنگ کرنے اسلام آباد آیا کبھی اخبار اور کبھی ریڈیو کے لئے مصروف رہا ہم تینوں اپنے اپنے زمانے کی وہ مخلوق ہیں جو اسلام آباد میں ہوتے تو سپورٹس کمپلیکس اور پنڈی آگئے تو پنڈی سٹیڈیم ۔۔۔ روز کی خبریں بنا بناکر شام کو چائے ڈھونڈتے آبپارہ مارکیٹ آجاتے پھر نجانے کب گھروں کو روانہ ہوتے۔ ایک صاحب کا ذکر اس لئے نہیں کیا کیونکہ ارسلان نوجوان ہے اسے نہیں معلوم ایک نمبر وین سے کیسے پاکستان سپورٹس کمپلکس سے نکل کر پنڈی سٹیڈیم جانا ہے۔ مگر اس نوجوان کی روح ہم سے ملتی ہے اسی لئے ہمارے ساتھ ہے