خیبر پختون سکول حادثے پر امریکی و ایرانی سفارتخانوں‌کا اظہار افسوس

اسلام آباد(سفارتی رپورٹر)پاکستان میں‌امریکی اور ایرانی سفارت خانوں‌نے خیبرپختون خوا سکول حادثے میں‌ قیمتی اور معصوم جانوں‌کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے. امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ
پشاور کے ایک مقامی اسکول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ہم غمزدہ خاندانوں اور پشاور کے لوگوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو اس واقعے میں ہم سے بچھڑ گئے، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں.
پاکستان میں‌ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے بھی اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا میں‌ پشاور کے ایک سکول میں پیش آنے والے المناک واقعے کی خبر سن کر انتہائی افسردہ ہوں . المناک حادثے پر پاکستان کی برادر حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، جس میں سکول کے بچوں سمیت قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔انہوں نے کہا میں سوگوار خاندانوں اور متاثرین کے پیاروں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ میری دعائیں مرحوم کی روح کی ابدی سکون، غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر اور طاقت اور تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے ہیں۔