
پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما اور سندھ اسمبلی کے سپیکر آغاسراج درانی کو نیب کراچی نے گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب کراچی کی جانب سے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے جس پر نیب کی جانب سے گرفتار ی کیلئے وارنٹ جاری کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھا گیا ۔چیئرمین نیب نے آغاسراج درانی کی گرفتاری کیلئے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے جس کے بعد نیب کراچی کی ٹیم نے نیب راولپنڈی کی مدد سے انہیں اسلام آباد ریڈ زون میں واقع ایک ہوٹل سے گرفتار کر لیاہے ۔


