لاہور :مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی طبیعت آخری خبریں آنے تک سنبھل نہیں سکی تھی ۔ انہیں بدھ کو دن کے وقت 4 میگا یونٹس پلیٹ لیٹس لگائے گئے جس سے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 29 ہزار ہوگئی، اور میڈیکل بورڈ نے ان کی صحت بہتر قرار دے دی۔تاہم بدھ ہی کے روز ایک با ر پھر شام کے وقت دوبارہ ٹیٹ کرنے پر ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک بار پھر محض چار ہزار رہ گئی اور انہں پھرنگہداشت میں لے لیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری ہے، 6 رکنی بورڈ سمیت سینئر ڈاکٹر نواز شریف کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔۔ نواز شریف کے طبی معائنہ کے لئے 6 رکنی بورڈ کا اجلاس آج پھر ہوگا۔ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا اجلاس میں سابقہ ٹیسٹ رپورٹس نئی ادویات کا جائزہ لے گا، نواز شریف کے مزید ٹیسٹ سے متعلق بھی بورڈ فیصلہ کرے گا، نواز شریف کے علاج کے لئے تین شفٹوں میں 21 ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ دوسری طرف احتساب عدالت نے مریم نواز کو درخواست کے باوجود ان کے والد سے ملنے کی اجازت نہ دی۔
نواز شریف کی طبیعت سنبھل نہ سکی پلیٹ لیٹس بڑھ کر پھر کم ہوگئے، مریم نواز کو والد سے ملاقات کی اجازت نہ ملی




