
افغانستان کے صوبے ہملند میں فوجی بیس پر طالبان کا حملہ۔۔۔
افغانستان میں ہلمند میں طالبان کا ایک فوجی بیس پر حملہ کیا ہے۔
حکام ہلمند گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہلمند میں 215 میوند کورپس کو نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
افغان نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان نے درجنوں فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب ایک روز بعد طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جارہے ہیں۔




