کراچی (نیوزرپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے وزارت پٹرولیم، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین کو 16 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے وزار ت پٹرولیم،وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردئیے،عدالت نے فریقین کو 16 مئی کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا طریقہ کار بھی طلب کرلیا۔جسٹس محمد علی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ قبل بھی نوٹس جاری کیا تھا جواب جمع نہیں کرایا،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب جمع کرایا جائے۔
Related Posts

نوجوان لڑکیوں کو گھروں سے بھگانے میں سب سے بڑا ہاتھ موبائل فون کا ہے
- Rizwan Malik
- June 23, 2021
- 0
موبائل کے جہاں نقصانات وہاں کچھ فوائد بھی ہیں ،میرے اپنے سٹاف میں تین شادیوں کی وجہ موبائل فون بنا اسلام آباد(شاہد نذیر کاہلوں) ممبر […]

25 مئی : ہرحال میں اسلام آباد کیلیے نکلیں گے، عمران خان
- Rizwan Malik
- May 24, 2022
- 0
پشاور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 مئی بروز بدھ کو ہرحال میں اسلام آباد کے لیے نکلیں گے، کابینہ کا […]
مہنگائی پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے
- Rizwan Malik
- May 17, 2019
- 0
لاہو:مسلم لیگ (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے پارٹی کو مہنگائی‘بے روزگاری اور دیگر حکومتی پالیسوں کے خلاف عید کے بعد احتجاج کی […]
