اسلام آباد(نیوزرپورٹر)انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ کل 14 مئی بروز منگل کو برسٹل میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا، دوسرے ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا، پاکستانی ٹیم نے 373 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور فائٹ کی لیکن بدقسمتی سے اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسرے میچ میں شاندار فائٹ کرنے کے بعد پاکستانی کھلاڑی تیسرا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز میں برتری دوگنی کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے میچ 17 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔
Related Posts

مری میں طوفان سے آئیسکو کی کارکردگی کی قلع کھول دی متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہ ہو سکی
- Rizwan Malik
- January 18, 2022
- 0
اسلام آباد سے ضروری سامان تاحال مری نہ پہنچایا جا سکا مستقل ترجمان نہ ہونے کی وجہ سے میڈیا کو حقاق جاننے میں دشواری کا […]

صحت کا خزانہ چقندر سردی میں وبائی بیماریوں سے تحفظ دیتا ہے
- Rizwan Malik
- December 3, 2020
- 0
ماہرین کے مطابق چقندر ایک نہایت ہی صحت بخش سبزی ہے، پودے کی جڑ پر مبنی یہ سبزی اپنے اندر صحت کا خزانہ سمیٹے ہوئے […]
آسٹریلوی ٹیم کا دورہ ، جڑواں شہروں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
- Rizwan Malik
- May 30, 2026
- 0
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کے دوران آج تیس مارچ کو راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے […]
